Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو زمبابوے کے خلاف شکست‘ورلڈکپ فکسڈ؟

ہندوستان کو زمبابوے کے خلاف شکست‘ورلڈکپ فکسڈ؟

نئی دہلی ۔21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) موبائل فون ایپ پر ایک پیغام زیرگردش ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ فکسڈ ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ مذکورہ پیغام میں اب تک کھیلے گئے مقابلوں کے جونتائج دیئے گئے تھے وہ درست ثابت ہوچکے ہیںتاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں فون بھی پاکستان کو بدترین شکست سے نہیں بچا سکا۔کرکٹ شائقین کو توج

نئی دہلی ۔21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) موبائل فون ایپ پر ایک پیغام زیرگردش ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ فکسڈ ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ مذکورہ پیغام میں اب تک کھیلے گئے مقابلوں کے جونتائج دیئے گئے تھے وہ درست ثابت ہوچکے ہیںتاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں فون بھی پاکستان کو بدترین شکست سے نہیں بچا سکا۔کرکٹ شائقین کو توجہ اب ہند۔افریقہ مقابلے پر مرکوز ہے جس کے متعلق پیش قیاسی کی گئی ہے کہ اس مقابلے میں جنوبی افریقی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔علاوہ ازیں ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کھاجائے گی لیکن کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسے کامیابی ملے گی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف مات ہوگی۔ آسٹریلیا کوارٹر فائنل میں زمبابوے کو شکست دی گی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم انگلینڈ کو ناکام کر دے گی۔ سیمی فائنل میں ہندوستان اور سری لنکا کو بالترتیب جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف شکست ہوجائے گی۔جبکہ 29 مارچ کو ملبورن میں جنوبی افریقہ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بن جائی گی۔ گروپ مقابلوں میں ہندوستان کی زمبابوے سے بھی شکست کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT