Wednesday , November 21 2018
Home / دنیا / ہندوستان کو سرحدی تنازعہ پر مبالغہ آرائی سے گریز کا چین کا مشورہ

ہندوستان کو سرحدی تنازعہ پر مبالغہ آرائی سے گریز کا چین کا مشورہ

بیجنگ ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج ہندوستان کو مشورہ دیا کہ وہ خط حقیقی قبضہ کا احترام کرے اور سرحدی تنازعات پر مبالغہ آرائی سے گریز کرے۔ اسے چاہئے کہ سرحدی علاقہ میں امن اور خیرسگالی برقرار رکھنے کیلئے پڑوسی ملک چین کے ساتھ تعاون کے ذریعہ جدوجہد کرے۔ وزارت خارجہ چین کے ایک بیان میں جو چین کی جانب سے حکومت ہند سے اروناچل پردیش میں ہندوستان کی مبینہ دراندازی کی کوششوں پر پڑوسی ملک چین کے ساتھ تعاون کے ذریعہ جدوجہد کرے۔ یہ بیان اروناچل پردیش میں ہندوستان کی مبینہ دراندازی پر حکومت ہند کی جانب سے بطور احتجاج جاری کیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہیکہ وزارت دفاع چین کی سمجھ میں یہ نہیں آیا کہ اروناچل پردیش میں ہند ۔ چین سرحد پر کیا واقعات پیش آرہے ہیں۔ اروناچل پردیش پر ہندوستان اور چین دونوں کا دعویٰ ہے۔

TOPPOPULARRECENT