Monday , June 18 2018
Home / دنیا / ہندوستان کو سرحدی مسئلہ پیچیدہ بنانے سے گریز کا چینی مشورہ

ہندوستان کو سرحدی مسئلہ پیچیدہ بنانے سے گریز کا چینی مشورہ

بیجنگ ۔27 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اروناچل پردیش میں 54نئی سرحدی چوکیاں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ چین نے ہندوستان کو خبردار کیا کہ ایسی کوئی کارروائی کرنے سے باز آجائے ، جس سے سرحدی مسئلہ پیچیدہ یا مبالغہ آرائی کے ساتھ پیدا ہوسکتا ہے ۔ چین ۔ ہند سرحدی مسئلہ پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہُواچونگ انگ نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ سرحدی مسئلہ کی دوستانہ بات چیت کے ذریعہ جلد از جلد یکسوئی کے خواہاں ہیں اور امن و خیرسگالی کو سرحد پر برقرار رکھنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے خوشگوار ماحول پیدا کرنے میں یقین رکھتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT