Thursday , December 13 2018

ہندوستان کو شکست،پاکستان بیس بال چمپئین

دبئی۔11 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)ایمریٹس دبئی لٹل لیگ بیس بال گراؤنڈ میں پاکستان اورہندوستان کے درمیان ہوئے ایونٹ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف ہندوستان کو 2-11 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور ہندوستان کے خلاف اسکور کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، پہلی اننگز میں کوئی بھی ٹیم اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی جبکہ دوسری اور تیسری اننگز میں دونوں ٹیموں کی طرف سے 1-1 اسکور بنا اور چوتھی اننگز میں ایک بار پھر کوئی بھی ٹیم اسکور نہ کر سکی۔پاکستانی ٹیم نے پانچویں، چھٹی اور ساتویں اننگز میں کھل کر عمدہ کارکردگی کے جوہر دکھائے اور بالترتیب 4، 2 اور3 رنز بنا کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا جبکہ آٹھویں اننگز میں کوئی بھی ٹیم اسکور نہ کر سکی۔

TOPPOPULARRECENT