Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو شکست دینا ایک دشوار چیلنج

ہندوستان کو شکست دینا ایک دشوار چیلنج

سڈنی۔21 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے بارے میں ہندوستان کو بہتر معلومات حاصل ہیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ 26مارچ کو سڈنی میں ہونے والے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے موقع پر میزبان ٹیم کو غیر معمولی طور پرچوکسی ‘چست و مستعد رہنا ہوگا ۔ مائیکل کلارک نے جن کی ٹیم گذشتہ روز اڈیلیڈ

سڈنی۔21 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے بارے میں ہندوستان کو بہتر معلومات حاصل ہیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ 26مارچ کو سڈنی میں ہونے والے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے موقع پر میزبان ٹیم کو غیر معمولی طور پرچوکسی ‘چست و مستعد رہنا ہوگا ۔ مائیکل کلارک نے جن کی ٹیم گذشتہ روز اڈیلیڈ میں پاکستان کو 6وکٹس سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنلس میں رسائی حاصل کی ہے ‘ آج اعتراف کیا کہ سیمی فائنل میں ہندوستان کے ساتھ کھیلنا ایک چیلنج ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہندوستانی کھلاڑی موسم گرما کے آغاز سے ہی بہت اچھے انداز میں کھیل رہے ہیں ۔ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی قیادت کررہا ہوں اور میں کہہ چکا ہوں کہ ہندوستان کو شکست دینا انتہائی مشکل ہوگا ‘‘ ۔ کلارک نے کہا کہ ’’ وہ ( ہندوستان) ایک بہت اچھی ٹیم ہے اور چونکہ وہ آسٹریلیا میں کھیلتے ہوئے کافی وقت گذار چکی ہے اور حالات کو اچھی طرح سمجھتی ہے ‘‘ ۔ کلارک نے کہا کہ جمعرات کو ہونے والا کھیل یقیناً ایک چیلنج ثابت ہوگا ۔ ’’ انہیں شکست دینے کیلئے یقیناً ہمیں غیر معمولی طور پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ہم اس چیلنج کا سامنا کرنے کے متمنی ہیں ‘‘ ۔ واضح رہے کہ ورلڈ سے قبل آسٹریلیا میں ہندوستانی ٹیم کو ٹسٹ اور ونڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن رواں ٹورنمنٹ میں وہ مسلسل ساتویں مرتبہ کامیابی حاصل کرچکی ہے ۔ کلارک نے کہا کہ ’’ جمعرات کا میچ ہی ہمارے لئے ورلڈ کپ فائنل کے مماثل ہوگا اور ہم اس مقابلے کے متمنی ہیں ‘‘ ۔ اس دوران پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ہندوستانی ٹیم کی کامیابی کی پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیائی ٹیم میں معیاری اسپین کا فقدان ہے لیکن کلارک نے روایتی طور پر اسپین کیلئے سازگار سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ( ایس سی جی) پر اپنی ٹیم کی کامیابی کی اُمید ظاہر کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT