Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کو عنقریب چھوٹا راجن کی حوالگی کا امکان

ہندوستان کو عنقریب چھوٹا راجن کی حوالگی کا امکان

بالی۔2نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی پولیس کی ٹیم آج پہلی بار انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن سے تفتیش کرنے پہنچ گئیں۔ عہدیداروں کو یقین ہے کہ چھوٹا راجن کو آئندہ دو یا تین دن میں ہندوستان منتقل کردیا جائے گا ۔ چھوٹا راجن کو اس مقبول سیاحتی قصبہ میں 25اکٹوبر کو آسٹریلیا سے آمد پر گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ توقع ہے کہ اُسے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا جہاں انڈونیشیائی پولیس اس کے خلاف ہندوستان میں زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات پیش کرے گی اور ہندوستان کو چھوٹا راجن مطلوب ہونے کی حقیقت سے بھی واقف کروائے گی ۔ ہندوستانی پولیس ٹیم انڈونیشیائی پولیس کے ساتھ چھوٹا راجن کو جلد از جلد حراست میں لینے کے سلسلہ میں بات چیت کررہی ہے۔ ہندوستانی پولیس ٹیم نے کہا کہ اگر راجن کے مقدمہ کی پیروی کرنے والے قانون داںاس کو ہندوستان کے حوالے کرنے کی مخالفت نہ کریں تو چھوٹا راجن ہندوستانی پولیس ٹیم کے حوالے کردیا جائے گا جو انڈونیشیاء کے دورہ پر ہے ۔امکان ہے کہ پوری کارروائی آئندہ دو یا تین دن میں مکمل ہوجائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT