Friday , November 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو فیفا کی درجہ بندی میں ایک مقام کا نقصان

ہندوستان کو فیفا کی درجہ بندی میں ایک مقام کا نقصان

نئی دہلی 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کو فیفا کی جانب سے آج جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں ایک مقام کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور وہ 97 ویں مقام پر پہنچ چکی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ ماہ فیفا کی درجہ بندی میں 96 واں مقام حاصل کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی تھی لیکن حالیہ دنوں میں ہندوستانی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر کوئی مقابلے منعقد نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی درجہ بندی میں گراوٹ آئی ہے۔ ہندوستان کے لئے یہ خبر بہتر ہے کہ عالمی درجہ بندی میں اِس کے 341 نشانات میں کوئی کمی نہیں آئی ہے تاہم دیگر ٹیموں کے مصروف شیڈول کی وجہ سے درجہ بندی میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں کنیڈا نے 5 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے 95 واں مقام حاصل کرلیا ہے جو اُس کے گولڈ کپ میں بہتر مظاہرے کا نتیجہ ہے۔

 

 

عدنان احمد کی شاندار بولنگ
حیدرآباد ۔10اگست ( راست ) ایچ سی اے کے مقابلہ میں الیگنٹس کے بولر عدنان احمد نے 37رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے حریف ٹیم آکسفورڈ بلیوز کو 84رنز پر ڈھیر کرنے میں کلیدی رول ادا کیا ۔ جوابی اننگز میں فاتح ٹیم نے مطلوبہ نشانہ 85رنز کی شکل میں 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT