Thursday , December 14 2017
Home / پاکستان / ہندوستان کو لڑاکا ڈرون طیارے سربراہ نہ کرنے امریکہ سے پاکستان کی خواہش

ہندوستان کو لڑاکا ڈرون طیارے سربراہ نہ کرنے امریکہ سے پاکستان کی خواہش

اسلام آباد ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج مسلح ڈرون طیاروں کی امریکہ سے ہندوستان کو سربراہی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ وہ اپنی فوجی مہمات میں شدت پیدا کرسکتا ہے جس کے نتیجہ میں اس علاقہ میں تصادم کا ماحول پیدا ہوجائے گا۔ پاکستان کا یہ انتباہ دفترخارجہ پاکستان کے ترجمان کے تبصرہ کی شکل میں منظرعام پر آیا جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا کہ امریکہ ہندوستان کی مسلح ڈرون طیاروں کی اپنے فضائیہ کیلئے سربراہی کی درخواست پر غور کررہا ہے۔ دفترخارجہ کی ترجمان نفیس ذکریا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی طاقتوں کو علاقائی استحکام کو بھی پیش نظر رکھنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT