Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کو مطلوب 15 افرادکی برطانیہ میں سکونت

ہندوستان کو مطلوب 15 افرادکی برطانیہ میں سکونت

نئی دہلی۔/15مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام )لوک سبھا میں آج یہ طلاع دی گئی ہے کہ برطانیہ نے 15مشتبہ افراد کی حوالگی کیلئے ہندوستان کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پرتی بھائی چودھری نے بتایا کہ ہندوستان کو مطلوب 15افراد کی فہرست حکومت برطانیہ کو پیش کردی گئی ہے اور ان بھگوڑوں کو واپس لانے کیلئے مسلسل ربط میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی دہلی میں 15 فبروری کو ہند۔ برطانیہ مملکتی وزراء کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مطلوبہ افراد کی حوالگی کا مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔ برطانیہ کے وزیر نے یہ وضاحت کی ہے کہ یہ معاملہ برطانیہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور کیس کی جداگانہ نوعیت کی بناء پر حکومت ممکنہ تعاون کرے گی۔ علاوہ ازیں دونوں وزراء نے ایمگریشن مسائل، ای ٹورسٹ ویزا اور مجرموں کے بارے میں اطلاعات کے تبادلہ پر تعاون کیلئے بات چیت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT