Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو ’ناقص‘ پچ بنانے پر جرمانے کا سامنا

ہندوستان کو ’ناقص‘ پچ بنانے پر جرمانے کا سامنا

نئی دہلی۔ 2 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے کرکٹ حکام کوآئی سی سی کے میچ ریفری جیف کروو کی جانب سے ناگپور میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹسٹ کی پچ کو ناقص قرار دینے کے بعد 15 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا ہے۔ناگپور کے وی سی اے اسٹیڈیم میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 124 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0سے اپنے نام کی تھی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ’’میچ ریفری جیف کروو نے پچ کے حوالے سے میچ انتظامیہ کے خدشات پر مشتمل رپورٹ آئی سی سی کو جمع کرا دی‘‘۔رپورٹ بی سی سی آئی کو بھجوادی گئی ہے اور ان سے 14 دن میں جواب مانگا گیا ہے۔آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلرڈائس اور چیف میچ ریفری رنجن مدوگلے ناگپور پچ کے تمام ثبوتوں کا جائزہ لیں گے، اس کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ ناگپور پچ واقعی خراب تھی یا نہیں، اگر تھی تو کیا جرمانہ ہونا چاہیے۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق پچ ناقص ثابت ہونے کی صورت میں وارننگ یا زیادہ سے زیادہ 15 ہزار ڈالر تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ناگپور پچ میں گیند کے حیرت انگیزگھماؤ پرآسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اسے ’’شرارت‘‘کا نام دیا تھا جبکہ آسٹریلیا کے ہی سابق اوپنر میتھیو ہیڈن نے اسے ’’بنسن برنر‘‘ سے تعبیر کیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT