Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / ہندوستان کو ناٹو حلیف کا درجہ دینے امریکی کانگریس میں بل کی پیشکشی

ہندوستان کو ناٹو حلیف کا درجہ دینے امریکی کانگریس میں بل کی پیشکشی

واشنگٹن ۔ 23 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کے دورہ ہند سے قبل امریکی کانگریس میں ایک قرارداد پیش کی جارہی ہے جس کا مقصد ہندوستان کو ٹکنالوجی کی منتقلی اور تجارت کے معاملہ میں امریکہ کے ناٹو حلیفوں کے مطابق درجہ دینا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ سے دفاعی ساز و سامان کی برآمدات کے ضمن میں ہندوستان کے درجہ میں اضافہ کرنا ہے۔ کانگریس کے رکن اور ہندوستانی امور سے متعلق ایوان کی کمیٹی کے معاون سربراہ جارج ہولڈنگ نے یہ بل پیش کیا۔ بعد ازاں ہولڈنگ نے ایوان نمائندگان سے کہا کہ ’’یہ قانون سازی ایک ایسے عمل کو مضبوط بنائے گی جو پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے اور مستقبل میں تعاون و فروغ کیلئے ایک اہم بنیاد ہوگی۔ اس بل کا مقصد کانگریس سے ایک ایسا اعلامیہ جاری کرنا ہے جس کے ذریعہ ہندوستان کو امریکہ کے دیگر قریبی حلیفوں جیسا مساویانہ درجہ حاصل ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT