ہندوستان کو نقصان ، پاکستان کو فائدہ

دبئی۔ 27 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹسٹ درجہ بندی میں آسٹریلیا کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی مصباح الحق کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم نے مہیندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم سے پانچواں مقام چھین لیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف 1-0 کی سبقت کی بدولت پاکستانی ٹیم نے ہندوستان سے پانچواں مقام چھین لیا ہے اور اسے چھٹے مقام پر پہنچا دیا ہے۔ پاکستان نے اس کامیابی کے ذریعہ نہ صرف اپنا مقام بہتر بنایا بلکہ آسٹریلیا کی نمبر ون بننے کی امیدوں کو بھی ختم کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT