Saturday , December 15 2018

ہندوستان کو ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں 156 تمغے

واشنگٹن ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ریکارڈ 156 میڈلس بشمول 89 گولڈ اور 50 سلور ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں جیتے ہیں، جو امریکی دارالحکومت کے مضافات میں منعقد کئے گئے۔ تمغوں کے حصول میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی ریچا شرما سرفہرست ہیں جنھوں نے سویمنگ ایونٹس میں چھ گولڈ اور دو سلور میڈلس جیتے۔ پنجاب پولیس سے وابستہ اسسٹنٹ سب ا

واشنگٹن ، 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ریکارڈ 156 میڈلس بشمول 89 گولڈ اور 50 سلور ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں جیتے ہیں، جو امریکی دارالحکومت کے مضافات میں منعقد کئے گئے۔ تمغوں کے حصول میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی ریچا شرما سرفہرست ہیں جنھوں نے سویمنگ ایونٹس میں چھ گولڈ اور دو سلور میڈلس جیتے۔ پنجاب پولیس سے وابستہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کلویندر کور نے ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس میں پانچ گولڈ میڈلس حاصل کئے۔ 50 رکنی ہندوستانی وفد نے سات زمروں اتھلیٹکس، ریسلنگ، باکسنگ، جوڈو، آرچری، سویمنگ اور شوٹنگ میں مسابقت کی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہندوستانی جتھے کے تمغوں کی تعداد 100 سے متجاوز ہوئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT