Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو ونڈے میں نمبرایک ٹیم بننے کا موقع

ہندوستان کو ونڈے میں نمبرایک ٹیم بننے کا موقع

نئی دہلی۔9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کل جب سری لنکا کے خلاف اپنی ونڈے سیریزکی مہم کا آغاز کرے گی تو اس کی نظریں سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے ساتھ جنوبی افریقہ سے آئی سی سی درجہ بندی میں دنیا کی نمبر ایک ونڈے ٹیم کا اعزازچھیننے پر مرکوزہوںگی۔ہندوستان اپنا پہلا میچ اتوار کو دھرمشالہ میں کھیلے گا۔موجودہ ونڈے ٹیم درجہ بندی میں ہندوستان 120 نشانات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ اتنے ہی نشانات کے ساتھ سرفہرست ہے اگر ہندوستان دھرمشالہ میں پہلا میچ جیت جاتی ہے تو ہندوستان ایک نشان حاصل کرکے 121 نشانات کے ساتھ پہلے مقام پر پہنچ جائے گا لیکن اس مقام پر قائم رہنے کے لئے اسے تین میچوں میں جیت حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ ٹسٹ درجہ بندی میں بھی ہندوستان دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے اور یہاں بھی اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہی ہے جو دوسرے نمبر پر ہے ۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق حریف ٹیم سری لنکا 83 نشانات کے ساتھ ونڈے ٹیم درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر ہے ۔ اگر وہ پچھلی سیریز کی طرح اس مرتبہ بھی 0۔3 سے وائٹ واش جھیلتی ہے تب بھی اس کے اتنے ہی نشانات رہیں گے لیکن اگر وہ کلین سوئپ کرتی ہے تو اسے چار نشانات کا فائدہ حاصل ہوگا اور اس کے 87 نشاناتہو جائیں گے ۔دوسری جانب ہندوستان کی حالت ایسی ہے کہ اگر وہ سیریز 2۔1 سے بھی جیتا تو اسے ایک نشان کا نقصان ہوگا اور وہ 119 نشانات پر آ جائے گا۔ہندوستان کیلئے ویراٹ کوہلی کی عدم موجودگی میں سری لنکا کے خلاف کامیابی کیلئے زیادہ محنت لگ سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT