Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو ٹسٹ اور ٹرائی سیریز میں ایک کامیابی نہیں ملی تھی:ھیزل ووڈ

ہندوستان کو ٹسٹ اور ٹرائی سیریز میں ایک کامیابی نہیں ملی تھی:ھیزل ووڈ

اڈیلیڈ۔21مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے جوش ھیزل ووڈ نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہے کہ ہندوستان کے خلاف ان کی ٹیم کی حالیہ کامیابیوں سے جمعرات کو ہونے والے سیمی فائنل میں انہیں نفسیاتی فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے رواں ٹورنمنٹ میں ہندوستانی ٹیم کو اگرچہ تاحال کوئی شکست نہیں ہوئی ہے لیکن آسٹریلیا میں حالیہ ٹسٹ او

اڈیلیڈ۔21مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے جوش ھیزل ووڈ نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہے کہ ہندوستان کے خلاف ان کی ٹیم کی حالیہ کامیابیوں سے جمعرات کو ہونے والے سیمی فائنل میں انہیں نفسیاتی فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے رواں ٹورنمنٹ میں ہندوستانی ٹیم کو اگرچہ تاحال کوئی شکست نہیں ہوئی ہے لیکن آسٹریلیا میں حالیہ ٹسٹ اور ٹرائی سیریز کے دوران وہ ( ہندوستان) ایک میچ پر فتح پانے میں ناکام ہوگئے تھے ۔ ھیزل ووڈ نے کہا کہ رواں موسم گرما کے دوران ہم ان کے ساتھ بہت زیادہ کھیل چکے ہیں ۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمیں ان پرقدرے سبقت حاصل ہے ۔ 24 سالہ فاسٹ بولر ھیزل ووڈ تاحال ورلڈ کپ کے تین میچ کھیل چکے ہیں اور اڈیلیڈ میں گذشتہ روز پاکستان کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں 35رنز کے عوض 4 وکٹ کے حصول پر میان آف دی میچ قرار دیا گیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT