Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو ٹسٹ درجہ بندی میں ایک مقام کا نقصان

ہندوستان کو ٹسٹ درجہ بندی میں ایک مقام کا نقصان

دبئی ؍ فتح اللہ ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے خلاف فتح اللہ میں منعقدہ واحد ٹسٹ میں ہندوستانی بیٹسمنوں اور اسپنرس کی جوڑی ہربھجن سنگھ کے ہمراہ روی چندرن اَشون نے شاندار مظاہرے کئے لیکن بارش سے مسلسل متاثرہ مقابلے میں مہمان ٹیم کامیابی حاصل نہیں کرپائی جس کا نقصان اسے آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی میں اٹھانا پڑا ہے۔ بنگلہ دیش کے خ

دبئی ؍ فتح اللہ ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے خلاف فتح اللہ میں منعقدہ واحد ٹسٹ میں ہندوستانی بیٹسمنوں اور اسپنرس کی جوڑی ہربھجن سنگھ کے ہمراہ روی چندرن اَشون نے شاندار مظاہرے کئے لیکن بارش سے مسلسل متاثرہ مقابلے میں مہمان ٹیم کامیابی حاصل نہیں کرپائی جس کا نقصان اسے آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی میں اٹھانا پڑا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف اس مقابلے سے قبل ہندوستانی ٹیم ٹسٹ درجہ بندی کے 99 نشانات کے ذریعہ نیوزی لینڈ کے خلاف مشترکہ تیسرے مقام پر موجود تھی لیکن ٹسٹ مقابلے کے ڈرا ہونے کی وجہ سے اسے 2 نشانات کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور اب وہ چوتھے مقام پر پہنچ چکی ہے۔ چوتھے مقام پر 97 نشانات کے ساتھ صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ انگلینڈ اور پاکستان بھی موجود ہیں۔ دریں اثناء فتح اللہ میںکھیلے گئے مقابلے میں ہندوستان نے روی چندرن اشون کے 5 وکٹوں اور ہربھجن سنگھ کی 3 وکٹوں کی بدولت بنگلہ دیش کو فالو آن پر مجبور کیا ، لیکن دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 15 اوورس کے کھیل میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 23 رنز اسکور کرلئے۔ ہندوستانی ٹیم جس نے پہلی اننگز میں 462/6 رنز بناتے ہوئے اننگز ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور بنگلہ دیش کو 256 رنز پر ڈھیر کیا۔ بنگلہ دیش کیلئے پہلی اننگز میں عمر القیس (72) اور وکٹ کیپر بیٹسمن لیٹن داس (44) نے متاثر کن مظاہرہ کیا۔ ہندوستان کیلئے پہلی اننگز میں 173 رنز اسکور کرنے والے بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون کو مقابلہ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ ٹسٹ مقابلہ بارش سے کافی متاثر رہا جیسا کہ ہندوستانی ٹیم نے اپنی اننگز میں صرف 103.3 اوورس جبکہ بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 65.5 اوورس اور دوسری اننگز میں 15 اوورس کی بیٹنگ کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT