Thursday , December 13 2018

ہندوستان کو پانچواں مقام

ایپوہ۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی مرد وںکی سینئرہاکی ٹیم نے آئرلینڈ کیخلاف ایک دن قبل ہوئی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے آج یہاں سلطان اذلان شاہ کپ ٹورنمنٹ میں پانچویں مقام کے لئے ہوئے میچ میں 4-1 کی کامیابی حاصل کی ۔گذشتہ روز آئرلینڈ کے خلاف ہندوستان کو 2۔3 کی شکست ہوئی تھی۔ٹورنمنٹ میں اس برس نوجوان ہندوستانی ٹیم کو اتارا گیا تھا لیکن وہ پانچویں مقام پر رہی۔ اس سے قبل کے ایڈیشن میں ٹیم تیسرے مقام پر رہی تھی۔ہندوستانی ہاکی ٹیم اب اپریل میں دولت مشترکہ کھیلوں میں بڑے چیلنج کے لئے اترے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT