Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان کو پاکستانی مقبوضہ کشمیر واپس لینے سے

ہندوستان کو پاکستانی مقبوضہ کشمیر واپس لینے سے

کوئی نہیں روک سکتا: مرکزی مملکتی وزیر داخلہ
نئی دہلی۔ 16نومبر (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج اہیر نے آج کہا کہ کوئی بھی ہندوستان کو نہیں روک سکتا۔ اگر وہ بذریعہ طاقت پاکستان سے مقبوضہ کشمیر میں چھین لینے کی کوشش کرے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر، ہندوستان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سابقہ حکومتوں کی غلطی سے حکومت پاکستان کے تحت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کوشش کرے گا کہ اپنی سرزمین کے دہشت گردوں کو پاکستان سے واپس وطن لایا جائے۔ ان کا یہ تبصرہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے اس بیان کے بعد منظر عام پر آیا ہے کہ پاکستان ، ہندوستان کو مقبوضہ کشمیر واپس حاصل کی کوشش سے روکے گا۔ سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر میں گزشتہ ہفتہ ایک تنازعہ کھڑا کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر، پاکستان کا اور جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کمزور نہیں ہے اور نہ اس نے چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT