Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو پاکستان پر نفسیاتی برتری ہو گی:آفریدی

ہندوستان کو پاکستان پر نفسیاتی برتری ہو گی:آفریدی

کراچی ۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ کیلئے پڑوسی ملک کو پسندیدہ  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہندوستان کو نفسیاتی برتری حاصل ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے خلاف موجودہ فارم کی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل ہے لیکن میں محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان کے پاس اتنی اچھی بولنگ موجود ہے جو انگلش وکٹوں میں ہندوستانی بیٹنگ لائن کیلئے چیلنج بن سکتی ہے۔آئی سی سی کی ویب سائٹ کیلئے لکھے گئے خصوصی کالم میں انہوں نے ہندوستان کے خلاف گزشتہ برسوں میں کھیلے گئے میچوں کی یادگار لمحات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہندوستانی کھلاڑیوں سے دوستانہ تعلقات رہے۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ سیاسی تناؤ کے سبب دنووں ٹیموں کے درمیان میچز نہ ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔یاد رہے کہ 2007 کے بعد سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی اور ہندوستان پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھیلنے سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔آفریدی نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے اور پرانے دوست ایک مرتبہ پھر ساتھ بیٹھ کر ماضی کی یادیں تازہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط بیٹنگ لائن کے سبب ہندوستان کو برتری حاصل ہے لیکن میری نیک تمنائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT