Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / ہندوستان کو پاکستان کی باضابطہ دعوت

ہندوستان کو پاکستان کی باضابطہ دعوت

اسلام آباد 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے معتمد خارجہ اعزاز چودھری نے آج اپنے پاکستانی ہم منصب ایس جئے شنکر کو جموں و کشمیر پر بات چیت کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔ اعزاز چودھری نے ہندوستانی ہائی کمشنر برائے پاکستان کو طلب کرتے ہوئے جئے شنکر کے نام ایک دعوت نامہ حوالے کیا ۔ دفتر خارجہ نے یہ بات بتائی ۔ اس مکتوب میں جموں و کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرار دادوں کے مطابق حل کرنے دونوں ملکوں کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا گیا ۔ پاکستانی خارجہ پالیسی کے سربراہ سرتاج عزیز نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ معتمد خارجہ پاکستان ‘ اپنے ہندوستانی ہم منصب کو بات چیت کی رسمی دعوت دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ہندوستان کو مسئلہ کشمیر پر بات چیت کیلئے مدعو کرے حالانکہ دونوں ملکوں کے مابین جامع بات چیت کا عمل تعطل کا شکار ہے ۔ یہ دعوت ایسے وقت میں دی گئی ہے جبکہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوتی جا رہی ہے اور ہندوستان کا الزام ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر ‘ پاکستان کا حصہ بن جائیگا ۔ کشمیر میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے وادی میں تشدد کا سلسلہ چل رہا ہے اور اس کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔ ہندوستان کا اب یہ کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ واحد حل طلب مسئلہ یہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے تسلط سے کس طرح آزاد کروایا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT