Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو پہلے ونڈے میں 124 رنز کی شکست

ہندوستان کو پہلے ونڈے میں 124 رنز کی شکست

کوچی ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی چمپیئن اور میزبان ہندوستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ونڈے میں 124 رنز کی شرمناک شکست برداشت کرنی پڑی۔ کامیابی کیلئے مطلوبہ نشانہ 322 رنز کے تعاقب میں مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم 41 اوورس یں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستان کیلئے بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون نے سب سے زیادہ 68 رنز اسکور کئے۔ حالیہ برسوں

کوچی ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی چمپیئن اور میزبان ہندوستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ونڈے میں 124 رنز کی شرمناک شکست برداشت کرنی پڑی۔ کامیابی کیلئے مطلوبہ نشانہ 322 رنز کے تعاقب میں مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم 41 اوورس یں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستان کیلئے بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون نے سب سے زیادہ 68 رنز اسکور کئے۔ حالیہ برسوں میں بیٹنگ شعبہ کے اہم ستون بننے والے ویراٹ کوہلی کے ناقص فارم کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور وہ صرف 2 رنز بنا کر سلپ میں کیچ آوٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں امباتی رائیڈو (13)، سریش رائنا (51) اور مہندر سنگھ دھونی (8) کا جلد آوٹ ہونا بھی ٹیم کیلئے شدید نقصاندہ ثابت ہوا۔ دریں اثناء رویندر جڈیجہ نے 33 رنز بنائے جبکہ محمد سمیع نے 17 گیندوں میں 2 چوکوں اور ایک شاندار چھکے کی مدد سے 19 رنز اسکور کئے۔ ویسٹ انڈیز کے لئے روی رام پال، ڈیرن براوڈ اور مالونا سامیولس کی ناقابل شکست سنچری (ابتدائی اننگز کی تفصیلات اسپورٹس صفحہ پر) کی بدولت ویسٹ انڈیز نے 321/6 کا ہمالیائی اسکور بنایا۔

TOPPOPULARRECENT