Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو کامیابی کیلئے جنوبی افریقہ کا208 رنز کا ہدف

ہندوستان کو کامیابی کیلئے جنوبی افریقہ کا208 رنز کا ہدف

سمیع اور بمراہ کا عمدہ مظاہرہ ، جنوبی افریقہ 130پر ڈھیر
کیپ ٹاؤن۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ میچ کے چوتھے دن 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا کی دوسری اننگز جاری ہے ۔ ہندوستانی تیز گیند بازوں محمد سمیع،جسپریت بمراہ ، بھونیشور کمار اور ہردک پانڈیا نے مہلک بولنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو چوتھے دن پیر کو دوسری اننگز میں 41.2 اوورز میں صرف 130 رنز پر ڈھیر کر دیا جس سے ہندستان کو پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لئے 208 رنز کا ہدف ملا ہے ۔پہلے ٹیسٹ کا تیسرا دن بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا اور چوتھے دن جنوبی افریقہ نے دو وکٹ پر 65 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔جنوبی افریقہ کے باقی آٹھ وکٹ صرف 65 رن جوڑ کر گر گئے ۔سمیع نے 12 اوور میں 28 رن پر تین وکٹ،پہلا ٹیسٹ کھیل رہے بمراہ نے 11.2 اوور میں 39 رن پر تین وکٹ، بھونیشور نے 11 اوور میں 33 رن پر دو وکٹ اور پانڈیا نے 6 اوور میں 27 رن پر دو وکٹ حاصل کئے ۔انڈین اوپنرز شیکھر دھون اور مرلی وجے نے ٹیم کو 30 رنز کی شروعات دی لیکن اس کے بعد یکے بعد دیگرے دو اوورز میں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔شیکھر کو مورکل جبکہ مرلی کو فیلینڈر نے آؤٹ کیا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں اسے مہمان ٹیم پر 207 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی۔تیسرا دن بارش کی نذر ہونے کے بعد چوتھے دن جب کھیل شروع ہوا تو ہاشم آملہ اور نائٹ واچ مین کے طور پر آنے والے ربادا نے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی۔ہاشم آملہ دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے اور جنوبی افریقہ کا اسکور جب 66 پر پہنچا تو وہ چار رنز بنانے کے بعد محمد سمیع کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔دوسری اننگز میں انڈین بولروں نے جنوبی افریقی بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا ہے۔بمراہ نے اے بی ڈیولیرس کو بھونیشور کے ہاتھوں کیچ کراکر جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز 41.2 اوور میں 130 رن پر سمیٹ دی۔ڈی ولیرس نے 107 منٹ کریز پر رہ کر 50گیندوں کا سامنا کیا اور 35 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے ۔کسی کو توقع نہیں تھی کہ جنوبی افریقہ کا دوسری اننگز میں ایسا زوال ہو جائے گا۔تیسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہونے کے بعد ہندستانی فاسٹ بولر چوتھے دن میزبان ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے اور دیکھتے دیکھتے جنوبی افریقہ ٹیم پہلے ہی سیشن میں 130 رن پر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے سمٹتے ہی چوتھے دن کا لنچ ہو گیا۔جنوبی افریقہ نے صبح جب کھیلنا شروع کیا تو نائٹ واچ مین کیگسو ربادا دو اور ہاشم آملہ چار رن پر ناٹ آؤٹ تھے ۔جنوبی افریقہ نے اپنا تیسرا وکٹ 66 کے اسکور پر گنوایا۔سمیع نے آملہ (4) کو روہت شرما کے ہاتھوں کیچ کراکر ہندستان کو پہلی کامیابی دلائی۔سمیع نے اس کے بعد ربادا (5) کو بھی کپتان وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرا دیا اور میزبان ٹیم کو چوتھا جھٹکا دے ڈالا۔

TOPPOPULARRECENT