Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کو ہندوستان میں شکست دینا بڑا چیلنج : واٹسن

ہندوستان کو ہندوستان میں شکست دینا بڑا چیلنج : واٹسن

موہالی۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو ہندوستان میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس خیال کا اظہار آسٹریلیائی ٹیم کے آل راؤنڈر شین واٹسن نے کل یہاں کھیلے جانے والے عملاً کوارٹر فائنل کے متعلق کیا ہے۔ آسٹریلیا نے گزشتہ مقابلے میں پاکستان کو ٹورنمنٹ سے باہر کردیا ہے اور اب ہندوستان کے خلاف بھی اسے ایک ناک آؤٹ مقابلہ کا سامنا ہے۔ اس ضمن میں واٹسن نے کہا کہ شخصی طور پر یہ مقابلہ ان کے لئے آخری بین الاقوامی مقابلہ ہوسکتا ہے اور یہ ان کے لئے بہت بڑا مقابلہ ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک شاندار مقابلہ کھیلا ہے۔ ہندوستانی ٹیم جس نے ٹورنمنٹ میں اپنے معیار کے مطابق مظاہرہ نہیں کیا ہے، اس حقیقت کا اعتراف کرنے کے باوجود واٹسن نے کہا کہ ہندوستان کو اس کی سرزمین پر شکست دینا انتہائی دشوار ہوتا ہے۔ واٹسن نے کہا کہ ان کی ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کو ہندوستان میں کھیلنے کا تجربہ ہے اور موہالی میں ٹیم نے گزشتہ مقابلہ کھیلا ہے، جس کا بھی مہمان ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ واٹسن نے اعتراف کیا ہے کہ ٹورنمنٹ میں تاحال ہندوستان کے مظاہرے اس کے معیار کے مطابق نہیں ہیں لیکن ناگپور اور ایڈن گارڈنس کے برعکس موہالی کی وکٹ ، بیٹنگ کیلئے بہتر ہے اور میزبان ٹیم میں کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو یہاں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو وہ کامیابی دِلاسکتے ہیں جس کیلئے میزبان جانے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT