Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کیخلاف سیریز‘ فالکنر کی واپسی‘مچل اسٹارک کو آرام

ہندوستان کیخلاف سیریز‘ فالکنر کی واپسی‘مچل اسٹارک کو آرام

نئی دہلی ۔ 18اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف ستمبر اور اکتوبر کے درمیان کھیلی جانے والی ونڈے اور ٹونٹی 20 سیریز کے لئے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے معلنہ ٹیم میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو آرام دیا گیاہے جبکہ آل راؤنڈر جیمز فالکنر کی واپسی ہوئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ونڈے کے لئے 14 رکنی اور ٹونٹی 20 کے لئے تیرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے ۔علاوہ ازیں فاسٹ بولر نیتھن کل ٹر نائل کی بھی واپسی ہوئی ہے جو کہ پیٹھ کی تکلیف کے بعد ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔آل راؤنڈرجیمز کو برصغیر کی وکٹوں کا اچھا تجربہ ہے جنھوں نے سری لنکا کے خلاف گزشتہ برس کیے گئے دورے میں بہترین مظاہرہ کیا تھا۔ دوسری جانب فاسٹ بولر مچل اسٹارک جو کے اپنے پیر کے زخم کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں انہیں آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ آنے والے ایشیز کے لئے مکمل تیار ہوسکیں ٹیم کے اعلان کے بعد آسٹریلیائی نیشنل سلکٹر ٹریور نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف کھیلی جانے والی ونڈے اور ٹونٹی 20 سیریز کے علاوہ ہندوستان کی وکٹوں کی مناسبت سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے چند ایسے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہیں آئی پی ایل کا بہتر تجربہ حاصل ہے اور ایسے کھلاڑیوں سے امید ہے کہ وہ ہندوستان میں بہتر نتائج حاصل کریں ۔سیلکٹر ٹریور ہونس نے کہا کہ کرسٹین کافی تجربہ کار آل راونڈر ہیں جو بلے بازوں کے لئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے اس سال آئی پی ایل میں کافی شاندار کارکردگی پیش کی ہے اور ہندوستان کی وکٹوں میں کھیلنے کا انہیں کافی تجربہ بھی حاصل ہے ۔ ٹیم پین کو ان کے گھریلو کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا انعام ملا ہے اور انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اسٹارک کو اسی سال ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوران چوٹ لگی تھی ۔ وہ چیمپئنس ٹرافی میں بھی پوری طرح فٹ نہیں ہوسکے تھے اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز سے بھی باہرہیں حالانکہ ان کے ایشز سیریز تک ٹیم میں واپس آنے کی امید ہے ۔ٹیم فزیو ڈیوڈ بے کلے نے کہا،اسٹارک اب بھی پیر کی چوٹ سے پوری طرح ٹھیک نہیں ہوسکے ہیں ۔ ہم ان کی چوٹ پر مسلسل نظر رکھ رہے ہیں۔ انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں ابھی کچھ اور وقت لگ سکتا ہے ۔ آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان 17 ستمبر سے 13 اکتوبر تک محدود اووروں کی سیریز کا انعقاد ہوگا۔
ونڈے ٹیم اس طرح ہے : اسٹیون اسمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، ایشٹن ایلگر، ہلٹن کارٹرائٹ، ناتھن کالٹر نائل، پیٹرک کمنز، جیمز فاکنر، آرون فنچ، جوش ہیزل وڈ، ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر ) اور ایڈم زمپا۔
ٹوئنٹی 20 ٹیم : اسٹیون اسمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، جیسن بھرنڈورف، ڈین کرسٹین، ناتھن کالٹر نائل، پیٹرک کمنز، آرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، موئسس ہینرکس، گلین میکسویل، ٹم پین (وکٹ کیپر) کین رچرڈسن اور ایڈم زمپا۔

TOPPOPULARRECENT