Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کیخلاف قانونی کارروائی کا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ذکا اشرف

ہندوستان کیخلاف قانونی کارروائی کا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ذکا اشرف

کراچی ۔3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکائاشرف نے کہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ سیریز سے متعلق معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر قانونی جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور پاکستان کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ معاہدے میں معاوضے کے حوالے سے کوئی شق موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا جبکہ ہندوستانی بورڈ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کرے گا۔سابق چیئرمین نے کہا کہ جب وہ پی سی بی کے چیئرمین تھے تب بھی ہندوستان نے اسی طرح کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اصولی فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کہا پاکستان کا 2012ء میں دورہ ہندوستان خیرسگالی کا دورہ تھا تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان کو اس سے نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بورڈ نے تمام اخراجات اٹھائے اور پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران اس وقت کے بی سی سی آئی چیف سری نواسن نے باہمی سیریز بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اپنی حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

TOPPOPULARRECENT