Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کیخلاف مہمان بولروں کے ریکارڈ مظاہرے

ہندوستان کیخلاف مہمان بولروں کے ریکارڈ مظاہرے

پونے ۔26 فروری (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا نے اسٹیو اوکیف کی شاندار بولنگ کی بدولت ہندوستان کو پونے ٹسٹ میں 333 رنز کے بھاری فرق سے شکست دی  ہے جبکہ اوکیف نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر کا ہندوستان کی سرزمین میں دوسری بہترین بولنگ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ٹسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں پہلے مقام پر موجود ہندوستانی ٹیم کو پہلی اننگز میں 105 اور دوسری اننگز میں 107 رنز پر آؤٹ کرنے میں بنیادی کردار اسپنر اسٹیو اوکیف تھا۔بائیں ہاتھ کے اسپنر اسٹیو اوکیف نے دونوں اننگز میں 6،6 وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر 70 رنز دے کر 12 وکٹیں لیں جو ہندوستان کے خلاف اسی کی سرزمین میں دوسری بہترین بولنگ ہے۔انگلینڈ کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر آیان بوتھم نے 1980 میں ممبئی میں مجموعی طور پر 106 رنز دے کر 13 وکٹیں حاصل کی تھیں جو ہندوستان کی سرزمین میں میزبان کے خلاف بہترین بولنگ ہے۔تیسرے نمبر پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر فضل محمود ہیں جنھوں نے 23 اکتوبر 1952 میں لکھنئو میں 94 رنز کے عوض 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اسٹیو اوکیف نے 70 رنز دے کر 12 وکٹیں حاصل کرکے 24 رنز کے فرق سے فضل محمود سے دوسرا نمبر چھین لیا۔ہندوستان کے خلاف ان کے میدان میں بہترین بولنگ کے ریکارڈ میں چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سر اینڈی رابرٹس ہیں۔اینڈی رابرٹس نے 121 رنز کے عوض ٹسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ہندوستان کے خلاف اس ریکارڈ کی فہرست میں پانچویں نمبر پر بھی آسٹریلیا کے ہی سابق آل راؤنڈر ایلن ڈیوڈ سن ہیں۔ایلن ڈیوڈ سن نے دسمبر 1959 میں کانپور ٹسٹ میچ میں 12 وکٹوں کے حصول کے لئے 124 رنز دیے تھے۔

TOPPOPULARRECENT