Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کیخلاف ونڈے سیریز ونڈیز ٹیم کا اعلان

ہندوستان کیخلاف ونڈے سیریز ونڈیز ٹیم کا اعلان

کنگسٹن۔20 جون(سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کیخلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں کیلئے 13رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کیخلاف سیریز میں حصہ لینے والے دستے کو ہی برقرار رکھا ہے تاہم فاسٹ بولر شینن گبرائیل زخم کے مسائل سے صحتیاب نہ ہونے پر بحالی کا عمل مکمل کرنے کی خاطر سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ کیسرک ولیمز ونڈے کرئیر کا آغازکریں گے۔یاد رہے کہ ہندوستانی ٹیم انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد سیدھے ویسٹ انڈیز کے دورہ پر روانہ ہوچکی ہے جہاں وہ 23 جون کو پہلا ونڈے کھیلے گی۔اس سیریز کے لئے روہت شرما اور بومبرا کوآرام دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT