Tuesday , August 14 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کیخلاف پی سی بی مقدمہ دائر کرنے کا خواہاں

ہندوستان کیخلاف پی سی بی مقدمہ دائر کرنے کا خواہاں

لاہور۔23 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہند۔پاک کرکٹ سیریز کے حوالے سے جنوری میں آئی سی سی تنازعہ کمیٹی میں مقدمہ دائر کریں گے۔گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ہند۔پاک کرکٹ سیریز کے معاملے پر اراکین کو اعتماد میں لیا ہے، جنوری کے پہلے ہفتے میں آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی کے سامنے مقدمہ دائر کردیں گے جب کہ آئی سی سی نے ترمیم کردی ہے کہ اب تنازعات کمیٹی کے بعد کسی دوسرے فورم میں نہیں جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹورنمنٹ میں ہند۔پاک میچ ہوگا تو ہندوستان کو کھیلنا ہوگا نہ کھیلنے پر پاکستان کو نشانات ملیں گے، زیادہ بہتر یہی ہوگا کہ ہند۔پاک کرکٹ سیریز ہو، بی سی سی آئی حکومت سے اجازت مانگ رہا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور آنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے، دبئی نے پی ایس ایل کے لئے مزید میچز مانگے ہیں، 2 سال کے اندر پی ایس ایل پاکستان میں آجائے گا اور جب پی ایس ایل پاکستان آئے گا تو ہمیں اسٹیڈیم بھی بڑھانا ہوں گے جب کہ 8 سے 10 دن میں پی ایس ایل تھری کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔جبکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے بحالی کیلئے ٹورنمنٹ کے سیمی فائنلز اور خطابی مقابلہ کراچی میں کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT