Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کیخلاف کامیابی، انگلینڈ کو آسٹریلیا کا چیلنج

ہندوستان کیخلاف کامیابی، انگلینڈ کو آسٹریلیا کا چیلنج

برسبین 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلش کرکٹ ٹیم گھریلو سیریز میں ہندوستان کے خلاف کامیابی کے جشن میں مصروف ہے لیکن دوسری جانب روایتی حریف آسٹریلیائی ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمن نے انہیں چیلنج کردیا ہے کہ آئندہ ایشز سیریز میں انگلش بورڈ فاسٹ بولروں کی معاونت کے لئے گرین وکٹیں تیار کرے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اگلی ایشز سیریز میں ا

برسبین 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلش کرکٹ ٹیم گھریلو سیریز میں ہندوستان کے خلاف کامیابی کے جشن میں مصروف ہے لیکن دوسری جانب روایتی حریف آسٹریلیائی ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمن نے انہیں چیلنج کردیا ہے کہ آئندہ ایشز سیریز میں انگلش بورڈ فاسٹ بولروں کی معاونت کے لئے گرین وکٹیں تیار کرے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اگلی ایشز سیریز میں ابھی ایک سال کا عرصہ باقی ہے لیکن لہمن نے انگلینڈ پر ابھی سے زبانی حملے شروع کردیے ہیں۔ ڈیرن لہمن نے کہاکہ انگلینڈ کو اگلے سال ہونے والی ایشز سیریز کے لیے گرین اور سوئنگ وکٹیں تیار کرنی چاہئیں۔ ہندوستان کے خلاف آخری دو ٹسٹ میں جس قسم کی وکٹیں تیار کی گئیں ایسی تو میں نے آسٹریلیا میں گذشتہ نصف صدی میں نہیں دیکھیں۔ اولڈ ٹریفورڈ اور اوول ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم تین دن میں دو اننگز کے دوران آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیائی کوچ نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف سیریز کے لئے انگلینڈ نے گرین اور سوئنگ وکٹیں تیار کی تھیں۔ انھیں یاد نہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف پچھلے60 برسوں میں کبھی ایسی وکٹ تیار کی گئی۔ بائیں ہاتھ کے سابق بیٹسمین نے مزید کہاکہ اگر ایشز سیریز میں فاسٹ بولرس کے لئے سازگار وکٹیں تیار کی جاتی ہیں تومچل جانسن اور ریان ہیرس انگلش بیٹسمینوں کو پریشانی میں ڈال سکتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ ہمیں بھی ایسی ہی وکٹوں پر کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT