Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کیخلاف ہمالیائی اسکور سخت چیلنج : لہمن

ہندوستان کیخلاف ہمالیائی اسکور سخت چیلنج : لہمن

ملبورن۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمن کی راتوں کی نیند متاثر ہوچکی ہے کیونکہ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ان کی ٹیم کے بہتر مظاہروں کی تشویش انہیں ستانے لگی ہے۔ آسٹریلیائی کوچ نے ہندوستان کے خلاف رواں ماہ کھیلی جانے والی 4 مقابلوں کی ٹسٹ سیریز کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کی 20 وکٹیں حاصل کرنا ہمارے لئے سخت چیلنج نہیں کیونکہ اسپنرس کے علاوہ ریورس سوئنگ کے ماہر بولر ہمارے پاس ہیں لیکن ہمارے لئے مجوزہ سیریز میں سخت چیلنج میزبان ٹیم کے خلاف ہمالیائی اسکور کھڑا کرنا ہے جیسا کہ ماضی میں ڈیمن مارٹن اور اوپنر ماتھیو ہیڈن نے کیا تھا۔ 23 فروری کو پونے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ میں ہند۔ آسٹریلیا چار ٹسٹ مقابلوں کی سیریز شروع ہورہی ہے لیکن مہمان ٹیم 2004ء کے بعد سے ہندوستان میں سیریز نہیں جیت پائی ہے۔ ڈیمن مارٹن نے ماضی میں دو سنچریاں اسکور کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف 2004ء کی سیریز میں 2-1کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا جبکہ 2001ء میں ہیڈن نے 549 رنز اسکور کئے تھے اور آسٹریلیا کو اس سیریز میں 2-1 کی قریبی شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ کوچ نے کہا کہ ماضی میں آسٹریلیا نے یہاں جو بہتر مظاہرے کئے تھے، ان میں مارٹن اور ہیڈن کے مظاہروں نے اہم رول ادا کیا تھا لیکن اس مرتبہ میزبان ٹیم کے خلاف ہمالیائی اسکور بنانا آسٹریلیا کے لئے سخت چیلنج ہوگا۔ آسٹریلیائی کوچ نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ پانچ دنوں کے دوران آسٹریلیائی ٹیم پر نہ صرف دباؤ رہے گا بلکہ دورۂ ہند ہمارے لئے سخت ترین دورہ رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT