Wednesday , January 24 2018
Home / پاکستان / ہندوستان کیساتھ تمام مسائل پر بات چیت کی خواہش کشتی کا ڈرامہ بے نقاب : تسنیم اسلم

ہندوستان کیساتھ تمام مسائل پر بات چیت کی خواہش کشتی کا ڈرامہ بے نقاب : تسنیم اسلم

اسلام آباد ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ معتمد خارجہ جئے شنکر کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر ہندوستان کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دفترخارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ ہندوستانی معتمد خارجہ کے دورہ کی تواریخ کا ہنوز تعین نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ

اسلام آباد ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ معتمد خارجہ جئے شنکر کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر ہندوستان کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دفترخارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ ہندوستانی معتمد خارجہ کے دورہ کی تواریخ کا ہنوز تعین نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہی ہندوستان کے ساتھ بامعنی و بامقصد بات چیت کے عہدہ کا پابند رہا ہے اور اس سے پالیسی سے کبھی بھی انحراف نہیں کیا گیا۔ تسنیم اسلم نے کشتی کے تنازعہ پر ہندوستان کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ اس واقعہ میں اس کی کوئی کشتی ملوث نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے اعلیٰ عہدیداروں کی طرف سے جاری کردہ متضاد بیانات سے تابت ہوگیا ہیکہ کشتی کا مسئلہ محض ایک ڈرامہ تھا جو اب بے نقاب ہوگیا ہے۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ 68 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے 2007ء کے سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکوں کے بارے میں ہندوستان نے پاکستان کو معلومات فراہم نہیںکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کی تمام تفصیلات پاکستان تک پہنچائے۔

TOPPOPULARRECENT