Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان کیساتھ دفاعی تعلقات کوشفاف بنانے کا عہد

ہندوستان کیساتھ دفاعی تعلقات کوشفاف بنانے کا عہد

نئی دہلی ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے عالمی لیڈر کی حیثیت سے ابھرنے کو امریکہ کے مفادات میں بتاتے ہوئے امریکہ نے آج یہ اشارہ دیا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو شفاف بنانے کا مضبوط پابند عہد ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان خریدار اور فروخت کنندہ کے تعلقات کی حیثیت سے ترقی پائیں گے۔ باہمی ترقی اور باہمی تعاون سے دونوں م

نئی دہلی ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے عالمی لیڈر کی حیثیت سے ابھرنے کو امریکہ کے مفادات میں بتاتے ہوئے امریکہ نے آج یہ اشارہ دیا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو شفاف بنانے کا مضبوط پابند عہد ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان خریدار اور فروخت کنندہ کے تعلقات کی حیثیت سے ترقی پائیں گے۔ باہمی ترقی اور باہمی تعاون سے دونوں ممالک اپنی دوستی کو مضبوط کریں گے۔ امریکہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے میک ان انڈیا اقدام کی ستائش کی۔ امریکی اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے سیاسی فوجی امور پنت تلوار نے جو دفاعی تعاون کو فروغ دینے کیلئے یہاں پہنچے ہیں، کہا کہ اوباما نظم و نسق امریکی دفاعی برآمداتی لیسنسنگ سسٹم کو عصری بنارہا ہے اور وہ ہندوستان کے ساتھ فوجی ہارڈویر کی زیادہ سے زیادہ مشترکہ تیاری کیلئے کوشاں ہیں۔ کل یہاں منعقد ہونے والی سیاسی فوجی بات چیت کے موقع پر دونوں ممالک بعض مسائل جیسے باہمی پیداوار اور باہمی ترقی کے پراجکٹس، ٹیکنالوجی کی منتقلی، 2005ء کے دفاعی فریم ورک معاہدہ، علاقائی سلامتی کے بشمول وسیع تر مسائل پر تیز تر مذاکرات کریں گے۔ ان مذاکرات سے قبل پنت تلوار نے کہا کہ امریکہ اپنے دوست ملک ہندوستان کے ساتھ دفاعی سربراہی معاملوں میں شفافیت برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفنس ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی اقدامات کا مقصد بیوروکریسی کی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے میک ان انڈیا اقدام سے ہم نہ صرف خوش ہیں بلکہ اس سے امریکہ کے مفادات کو بھی تحفظ حاصل ہوگا۔ ہندوستان ایک علاقائی و عالمی لیڈر کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ اس کی معاشی اور حکمت عملی پر مبنی پیداوار امریکہ کے مفاد میں ہیں۔ تلوار نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ نے زائد از ایک درجن معاون پیداوار اور معاون ترقی پراجکٹس پر غوروخوض کیا ہے اور توقع کی جاتی ہیکہ ان میں بعض کو زبردست کامیابی ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT