Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کیلئے آسٹریلیائی سیریز سخت ہوگی: اکرم

ہندوستان کیلئے آسٹریلیائی سیریز سخت ہوگی: اکرم

نئی دہلی 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دورہ آسٹریلیا پر موجود ہندوستانی ٹیم کو انتباہ جاری کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کے لئے ٹسٹ مقابلوں کی سیریز انتہائی مشکل سیریز ثابت ہوگی کیونکہ میزبان ٹیم کے کھلاڑی اپنے آنجہانی ساتھی فلپ ہیوز کے لئے اِس سیریز کو کسی بھی صورت میں اپنے نا

نئی دہلی 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دورہ آسٹریلیا پر موجود ہندوستانی ٹیم کو انتباہ جاری کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کے لئے ٹسٹ مقابلوں کی سیریز انتہائی مشکل سیریز ثابت ہوگی کیونکہ میزبان ٹیم کے کھلاڑی اپنے آنجہانی ساتھی فلپ ہیوز کے لئے اِس سیریز کو کسی بھی صورت میں اپنے نام کرنا چاہیں گے۔ وسیم اکرم نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز جس کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے، اِس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہیوز جن کی حادثاتی موت ہوئی ہے، اِس سے آسٹریلیائی کھلاڑی کافی صدمہ اور غم میں ہیں لہذا وہ اپنے آنجہانی ساتھی کھلاڑی کے لئے اِس سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہوں گے۔

یاد رہے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین فیل ہیوز، ساؤتھ ویلز کے فاسٹ بولر شان ایبٹ کے باؤنسر پر 25 نومبر کو زخمی ہوئے تھے اور انھیں فوری دواخانہ منتقل کیا گیا تھا لیکن دو دن بعد وہ دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ اِس حادثہ کو ایک غیر متوقع حادثہ قرار دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہاکہ فاسٹ بولر ایبٹ اِس حادثہ کے بعد ذہنی تناؤ میں ہیں لیکن اِن کی حمایت فاسٹ بولر کے ساتھ ہے کیونکہ یہ ایسا واقعہ ہے جو کسی کے ساتھ بھی رونما ہوسکتا ہے۔ ہیوز کی حادثاتی موت کے بعد ہند ۔ آسٹریلیائی سیریز کے دوران فاسٹ بولروں کی جانب سے باؤنسرس کے ضمن میں وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اِس حادثہ کے باوجود وہ نہیں سمجھتے کہ ہندوستان یا آسٹریلیائی بولرس باؤنسر ڈالنے سے گریز کریں گے۔تاہم آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو جذباتی طور پر اِس حادثہ سے باہر نکلنے میں وقت لگے گا۔

TOPPOPULARRECENT