Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان کیلئے ماحول ایک سنجیدہ مسئلہ

ہندوستان کیلئے ماحول ایک سنجیدہ مسئلہ

ماحول بحیثیت تجارتی مواقع سیشن پر جئے رام رمیش کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) وائی ایف ایل او سینگ ایف آئی سی سی آئی لیڈیز آرگنائزیشن نے اس کے ارکان کیلئے ایک مذاکراتی سیشن بعنوان ’’ماحول بطور تجارتی مواقع‘‘ کا جئے رام رمیش سیاسی قائد، ماہر معاشیات کے ساتھ انعقاد عمل میں لائے۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ ماحول صرف ایک تجارتی موقع نہیں ہے۔ ہندوستان میں ماحول کو ایک سنجیدہ مسئلہ کی حیثیت سے ہی جانا چاہئے۔ دیگر مغربی ممالک کی طرح ماحول ہندوستان میں بھی روزگار سے جڑا ہے۔ اسی لئے اس کو صرف ایک تجارتی مواقع کی طرح نہیں دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس لئے یہاں ماحول ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا ماحول میں آلودگی کے سبب کئی افراد دمہ سے متاثر ہورہے ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے ضروری اقدامات ناگزیر ہیں۔ صفائی کے متعلق جئے رام رمیش نے کہا کہ ہندوستان میں صفائی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2012ء میں صفائی کے متعلق جو کہا تھا اس پر آج سوچھ بھارت کے نام پر وہ سب  کیوں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت ایک نمائش کی چیز بن کر رہ گئی ہے جبکہ اس کو پوری طرح سے زندگی میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے UFLO سے حیدرآباد کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے اور صفائی کے اقدامات کرنے کی خواہش کی۔ ندھی سواروپ نے سامعین کا خیرمقدم کیا۔ صدرنشین وائی ایف ایل او نے کہا کہ ماحولیاتی پس منظر مواقع کیلئے خطرہ ہے۔ ماحولیاتی خطروں میں آبادی، آلودگی، عالمی حدت، تیزابی بارش و دیگر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT