Tuesday , June 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کیلئے چمپینس ٹروفی میں سخت ڈرا

ہندوستان کیلئے چمپینس ٹروفی میں سخت ڈرا

نئی دہلی ۔ 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) چمپینس ٹروفی جو کہ 6 تا 14 ڈسمبر بھوبنیشور میں کھیلے جائے گی لیکن میزبان ہندوستانی ہاکی ٹیم کے لئے ڈرا کافی سخت ہے کیونکہ اسے ٹورنمنٹ میں اولمپک چمپیئن جرمنی کے علاوہ ورلڈ کی رنر اپ نیدرلینڈس کا سامنا کرنا ہے اور ہندوستان کو پول ’بی‘ میں رکھا گیا ہے جس میں 2014 ورلڈ کی برونز میڈلسٹ ارجنٹینا بھی موجود ہے ۔ دوسری جانب پول ’اے‘ میں 2014 ورلڈ کپ کی چمپیئن آسٹریلیا ‘ کامن ویلتھ گیمس میں برونز میڈل حاصل کرنے والی انگلش ٹیم ‘ یورو کپ کی سلور میڈلسٹ ٹیم بلجیم اور دفاعی چمپین پاکستان موجود ہے ۔ کلنگا اسٹیڈیم میں ٹورنمنٹ کے افتتاحی دن تمام آٹھ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT