Thursday , November 15 2018
Home / دنیا / ہندوستان کیلئے کینسر کی چینی دواؤں کی قیمت میں کمی

ہندوستان کیلئے کینسر کی چینی دواؤں کی قیمت میں کمی

بیجنگ ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین نے ایک معاہدہ کیا ہیکہ ہندوستان کو درآمد کی جانے والی کینسر کی چینی دواؤں کی قیمت میں تخفیف کی جائے گی۔ وزارت خارجہ نے آج کہا کہ ایک چینی فلم میں خون کے کینسر کے مریض کی حالت اجاگر کرنے کے بعد ہندوستان کو سستی کینسر کی چینی دواؤں کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیا حکومت چین نے ہندوستانی کمپنیوں کو کینسر کی دوائیں چینی بازار میں فروخت کرنے کا لائسنس دینے سے بھی اتفاق کیا ہے یا نہیں۔ تقریباً 43 لاکھ افراد کو چین میں سالانہ کینسر لاحق ہونے کی تشخیص ہوتی ہے۔ سرکاری چینی ٹی وی نے کہا کہ ہندوستانی دوائیں خاص طور پر کینسر کی دوائیں چین میں بہت مقبول ہیں کیونکہ یہ مغربی ممالک کی دواؤں کی بنسبت بہت زیادہ سستی ہوتی ہیں۔ چین اور ہندوستان نے ان دواؤں کی قیمت میں تخفیف کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT