Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / ہندوستان کیلئے یو اے ای کے نئے تجارتی اتاشی کا تقرر

ہندوستان کیلئے یو اے ای کے نئے تجارتی اتاشی کا تقرر

دوبئی 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے ہندوستان میں اپنے سفارت خانہ کے لئے نیا تجارتی اتاشی مقرر کیا ہے تاکہ ہندوستان میں تجارت کے فروغ کو یقینی بنایا جاسکے۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات ایک دوسرے کے زبردست تجارتی شراکت دار ہیں۔ وزارت معاشیات کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تجارتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے احمد سلطان الفلاحی کا تقرر عمل میں آیا ہے کیوں کہ مسٹر فلاحی قیادت پالیسی پر مؤثر اطلاق کے اہل قرار دیئے گئے ہیں۔ سمندر پار متحدہ عرب امارات کی تجارتی پالیسیوں کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جاتا ہے۔ انڈر سکریٹری برائے بیرونی تجارت و صنعت ، وزارت معاشیات عبداللہ الصالح نے فلاحی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ نئے تجارتی اتاشی وزارت کی اُن کوششوں کو مزید تقویت پہنچائیں گے جو ہندوستان میں قائم تجارتی دفتر کے ذریعہ کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT