ہندوستان کی آج ویٹ لفٹنگ ، ہاکی ، بیاڈمنٹن میں مہم کا آغاز

ویٹ لفٹنگ میں عالمی چمپین میرا بائی چانو سے اُمید
پی وی سندھو اور سریکانت بھی ایکشن میں ہوں گے
باسکٹ بال کی مرد و خواتین ٹیموں کی مہم کا بھی آغاز

گولڈ کوسٹ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی چمپین ویٹ لفٹر میرا بائی چانو کل یہاں کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستانی توجہ کا مرکز ہوں گی جیسا کہ کل ہندوستان مختلف کھیلوں میں میڈل کے حصول کیلئے میدان میں نظر آئے گا۔ کرانم ملیشوری کے بعد چانو ایسی دوسری ہندوستانی اتھلیٹ ہیں جنہوں نے عالمی چمپین کا خطاب حاصل کیا ہے جیسا کہ انہوں نے نومبر 2017ء میں 194 کیلو، 85 کیلو اور 109 کیلو گرام کے زمرے میں خطابات حاصل کئے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ مقابلے کرنے والی دیگر باکسرس میں کوئی بھی 180 کیلوگرام تک نہیں پہنچ پائی تھیں۔ دیگر مقابلوں میں ہاکی ٹیم جسے گزشتہ ایونٹ میں پانچواں مقام حاصل ہوا تھا، کل وہ ویلس کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ہندوستانی ہاکی کوچ ہریندرا سنگھ نے کہا کہ ہم نے بہترین تیاری کی ہے اور امید ہے کہ میڈل حاصل کریں گے۔ بیاڈمنٹن میں بھی ہندوستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جیسا کہ مکسڈ مقابلوں میں ہندوستان کا سری لنکا اور پاکستان سے مقابلہ ہوگا ۔ پی وی سندھو اور کے سریکانت سے امید کی جارہی ہے کہ وہ آسان کامیابی حاصل کریں گے۔ باکسنگ میں بھی منوج کمار 69 کیلوگرام کے زمرے میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ اسکواش میں دیپیکا پلیکل ، جوشنا چنپا بھی توجہ کا مرکز ہوں گی۔ علاوہ ازیں تنازعات سے پریشان شعبہ ٹیبل ٹینس میں بھی ہندوستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ باسکٹ بال زمرے میں مردو خواتین کی ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

TOPPOPULARRECENT