Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کی آج5-1 پر نظریں مرکوز

ہندوستان کی آج5-1 پر نظریں مرکوز

سینچورین۔15فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) میزبان جنوبی افریقہ کی سرزمین پر پہلی مرتبہکوئی دو طرفہ سریز جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کل یہاں ہونے والے چھٹے اور آخری ونڈے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز کا اختتام 5-1 سے کرنے کے لئے کوشاں ہوگی ۔ ہندستانی ٹیم نے25 برسوں میں پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کی سرزمین پر کوئی سیریز جیتی ہے ۔ہندستانی ٹیم مسلسل سب سے زیادہ باہمی ونڈے سیریز جیتنے کے معاملے میں اب دنیا میں ویسٹ انڈیز کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔ہندستان نے2016 سے لے کر اب تک مسلسل نو ونڈے سیریز اپنے نام کی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے 1980-88 کے دوران مسلسل14 سیریز اپنے نام کی تھیں ۔جنوبی افریقہ میں پہلی مرتبہ کوئی سیریز جیتنے کے لئے ہندستانی کھلاڑیوں نے اب تک زبردست مظاہرہ کیا ہے ۔لیکن ہندستانی ٹیم آخری ونڈے میچ میں باقی کھلاڑیوں کو آزما سکتی ہے جس کا اشارہ کپتان کوہلی نے پانچویں ون ڈے کے بعد ہی دیا ہے۔ دو اہم کلائی کے اسپنروں یجویندر چہل اور کلدیپ یادو میں سے کسے باہر بٹھاتے ہیں۔لیگ اسپنر چہل اور چائنامین بولر کلدیپ نے سیریز کے پانچ میچوں میں اب تک 30 وکٹ لئے ہیں جو ایک دو طرفہ سیریز میں ہندوستانی اسپنروں کی طرف سب سے بہتر ریکارڈ ہے۔دونوں اسپنروں نے ایک سیریز میں ہندوستانی اسپنروں کا سب سے زیادہ وکٹ لینے کا 12 سال قدیم ریکارڈ توڑا ہے ۔کلدیپ اب تک 11.56 کی اوسط سے 16 وکٹ لے چکے ہیں جبکہ چہل نے16.00 کی اوسط سے14 وکٹ لئے ہیں۔کلدیپ کے 16 وکٹ جنوبی افریقہ میں کسی سیریز میں ایک اسپنر کے سب سے زیادہ وکٹ ہیں ۔جہاں ایک طرف اسپنروں نے ہندستان کو تاریخ رقم کرنے میں اپنا غیر معمولی کردار ادا کیا ہے تو وہیں ہندوستانی بیٹسمینوں کی کارکردگی کو بھی بہتر ہے ، خاص طور پر ویراٹ کوہلی نے سیریز کے پانچ میچوں میں143 کی اوسط سے اب تک 429 رنز بنا چکے ہیں۔شکھر دھون بھی ایک سنچری اور دو نصف سنچری بنا چکے ہیں۔گزشتہ چار میچوں میں ناکام رہنے کے بعد روہت شرما نے پانچویں میچ میں سنچری بنا کر دکھا دیا کہ تین کم اسکور کا مطلب خراب فارم نہیں ہوتا۔آخری میچ میں مڈل آرڈر (اجنکیا رہانے ، شریس ایر، ہردک پانڈیا اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی) کے پاس ٹیم میں اپنی افادیت ثابت کرنے کا موقع رہے گا۔ہندستان اس سے پہلے دوسرا ونڈے یہاں کھیل چکا ہے جب اس نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 118 رنز پر ہی ڈھیر کر دیا تھا اور نو وکٹ سے میچ جیت لیا تھا۔لیکن جنوبی افریقہ چاہے گا کہ وہ اس دن کو بھلا کر آخری میچ میں ایک نئی شروعات کرے اور فتح کے ساتھ سیریز کا اختتام کرے ۔جنوبی افریقہ اگر فتح کے ساتھ سیریز کا اختتام کرتا ہے تو وہ تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں بلند حوصلے کے ساتھ اترے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT