Friday , January 19 2018
Home / دنیا / ہندوستان کی آزادی میں نیتا جی کا اہم رول

ہندوستان کی آزادی میں نیتا جی کا اہم رول

برلن 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پڑ بھتیجہ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اُن سے خواہش کی کہ وہ آنجہانی مجاہد آزادی سے متعلق تمام خفیہ فائلس کو منظر عام پر لائیں کیونکہ حالیہ دنوں میں یہ خبریں بھی میڈیا میں گشت کررہی تھیں کہ نیتاجی کے قریبی رشتہ داروں پر نظر رکھی جارہی ہے یعنی ان کی جاسوسی کی جارہی

برلن 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پڑ بھتیجہ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اُن سے خواہش کی کہ وہ آنجہانی مجاہد آزادی سے متعلق تمام خفیہ فائلس کو منظر عام پر لائیں کیونکہ حالیہ دنوں میں یہ خبریں بھی میڈیا میں گشت کررہی تھیں کہ نیتاجی کے قریبی رشتہ داروں پر نظر رکھی جارہی ہے یعنی ان کی جاسوسی کی جارہی ہے ۔ ہندوستانی سفیر متعینہ جرمنی وجے گوکھلے نے گذشتہ شب وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک استقبالیہ ترتیب دیا تھا جہاں نیتاجی کے پڑبھتیجہ سوریا کمار بوس نے بھی شرکت کی تھی۔ بعدازاں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی جی سے ملاقات کے بعد انہوں نے (سوریا کمار) خواہش کی تھی نیتاجی کی تمام خفیہ فائلس کو منظر عام پر لایا جائے

کیونکہ اُن کیلئے (سوریا کمار) یہ خبر واقعی چونکا دینے والی اور صدمہ انگیز ہے کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی جواہر لال نہرو کی حکومت کے دوران نیتاجی کے رشتہ داروں کی جاسوسی کی جاتی تھی۔ جب سوریا کمار سے اس معاملہ پر مودی جی کے رد عمل کے بارے میں سوال کیا گیا تو سوریا کمار نے کہا کہ مودی جی نے اُن سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس معاملہ کی جانچ پڑتال کریں گے کیونکہ خود اُن کے (مودی) مطابق سچائی منظر عام پر آنی چاہئے ۔ سوریا کمار نے کہا کہ یہ اُن کیلئے انتہائی کربناک انکشاف ہے کہ آزاد ہندوستان کی پہلی حکومت نے نیتاجی جیسے قائد کے ارکان خاندان کی جاسوسی کروائی ۔ لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ سچائی کو منظر عام پر لایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT