Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہندوستان کی آزادی کیلئے علماء نے بھی قربانیاں دیں

ہندوستان کی آزادی کیلئے علماء نے بھی قربانیاں دیں

ہمنا آباد میں منعقدہ جلسہ سے سابق رکن اسمبلی ذوالفقار ہاشمی کا خطاب
بیدر۔20اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔شہید ٹیپو سلطان کے بعد ہندوستان کی آزادی کیلئے علماء نے بہت قربانیاں دی ہیں،اسکے باوجود کہا جا رہاہے کے مسلمان اس ملک کے غدار ہیں ،ان خیالات کا اظہارہمناآباد کے نوکربھون میں منعقد کردہ ٹیپو کرانتی سینا کے جلسہ سے بیدر کے سابق رکن اسمبلی سید ذولفقارہاشمی نے کہی،انہوں نے مزید کہا کے جو قوم اپنے بزرگوں کی تاریخ کو نہیں جانتی وہ کبھی بھی تاریخ نہیں لکھ سکتی ،اس ملک میں سب سے پہلے مسلمانوں نے گاندھی جی کو مہاتما کہا اور آج گاندھی جی کو قتل کرنے والے ہی مسلمانوں کی وطن پرستی پر سوال کھڑا کر رہے ہیں ،انہوں نے شہید ٹیپو سلطان کی زندگی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے ٹیپو سلطان صوم و صلواۃ کے پابند بادشاہ تھے اسکے علاوہ وہ دیگر مذاہب کا بھی احترام کرتے تھے جب مہارشٹرا کے پیشوائوں نے سرنگیری مٹھ پر حملہ کرتے ہوئے اسکی مندر کو نقصان پہنچا یا تو ٹیپو سلطان نے اسکی دوبارہ تعمیر کروائی ،جب ٹیپو ٹمل ناڈو کو گئے تو انہوں نے دیکھا کے وہاں کی دلت عورتیں آدھے کپڑوں میں زندگی بسر کر رہی ہیں تو انہوں نے فوری طورپر ایک حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کے تمام دلت کے عورتیں پورے کپڑے پہنیںاسکے علاوہ دلت اور دیگر پچھڑے طبقات کو سب سے پہلے ریزرویشن انہوں نے ہی فراہم کیا ۔بنگلور کا لال باغ،مزائل کی تیاری جیسے عظیم کارنامے انجام دیئے، اتنا سب کچھ کرنے کے باوجودآج انکی نسل در بدر بھٹک رہی ہے ،کانگریس پارٹی نے صرف اپنے مقصد کیلئے انکی اولاد کا استعمال کیا ہے ،بطور رکن اسمبلی میں نے انکی نسل کے حق میں اسمبلی میں آواز بلند کی جسکے نتیجہ میں ٹیپو سلطان کی اولاد کو ڈھونڈنے میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی،ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کو دیگر شخصیتوں کی جینتیوں کی طرح عالیشان پیمانے پر منانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدرامیا سے نمائندگی کرنے کی بات کہی انہوں نے ۔اس جلسہ میں دیگر مہمانوں میں محمد دستگیر مُلّا،انکوش گھوکھلے،شری پنچکشری سوامی بیلور،شری دتاتریہ سوامی ہلی کھیڑ(کے)،کے علاوہ دیگر حضرات نے جلسہ میں شرکت کی ،اس جلسہ میں نظامت کے فرائض محمد جمیل احمدخان نے انجام دئے۔

TOPPOPULARRECENT