Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / ہندوستان کی آسٹریلیا، جاپان کے ساتھ سمندری سیکورٹی پر بات چیت

ہندوستان کی آسٹریلیا، جاپان کے ساتھ سمندری سیکورٹی پر بات چیت

نئی دہلی، 13 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج یہاں آسٹریلیا اور جاپان کے ساتھ سمندری سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور اقتصادی تعاون جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کیا-”سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے آسٹریلیا اور جاپان کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ چوتھے ہندوستان -آسٹریلیا-جاپان سہ ملکی اجلاس کی میزبانی کی. ملاقات کے دوران ہند- بحرالکاہل میں سمندری سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور اقتصادی تعاون کے معاملات پر بات چیت کی گئی”۔اجلاس میں اسٹریٹجک طور پر اہم علاقے بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے تناظر میں بھی خاص طور پر بحث کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT