Friday , November 24 2017
Home / پاکستان / ہندوستان کی این ایس جی رکنیت روکنے میں کامیاب ‘ پاکستان کا دعویٰ

ہندوستان کی این ایس جی رکنیت روکنے میں کامیاب ‘ پاکستان کا دعویٰ

اسلام آباد ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے این ایس جی رکنیت کیلئے ہندوستان کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے میں کامیاب رہنے کا دعوی کیا ہے ۔ وزیراعظم کے مشیربرائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے پارلیمنٹ میں کہا کہ پاکستان میرٹ کی بنیاد پر این ایس جی رکنیت کا اہل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کی رکنیت کو روکنے کی کامیاب کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایسے وقت کیا جبکہ وہ جاریہ ہفتہ سیؤل میں 48 ممالک کے این ایس جی گروپ اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں ۔

طالبان کے چھ کمانڈرس کی خودسپردگی
اسلام آباد ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کے 6 اعلیٰ سطحی کمانڈرس بشمول دہشت گرد گروپ حکیم اللہ محسود کے بھائی اور چچا کے علاوہ دیگر 30 دہشت گردوں نے سیکوریٹی فورسیس کے روبرو خودسپردگی اختیار کرلی۔ تمام باغی لیڈروں نے خرم قبائیلی ایجنسی میں ہفتہ کے روز ہتھیار ڈال دیئے۔ اسی روز وہ لوگ افغانستان سے واپس آئے تھے اور شام کے اوقات میں ہتھیار ڈالنے والوں میں اعجاز محسود اور خیرمحمد محسود بھی شامل ہیں جو مقتول طالبان قائد حکم اللہ کے بھائی اور چچا ہیں۔

TOPPOPULARRECENT