Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کی این ایس جی رکنیت کا چین مخالف نہیں : سشما سوراج

ہندوستان کی این ایس جی رکنیت کا چین مخالف نہیں : سشما سوراج

نئی دہلی ۔19جون ( سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستان نے این ایس جی کی رکنیت کیلئے پختہ ارادہ کے ساتھ کوشش شروع کردی ہے جب کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ چین ہندوستان کی این ایس جی رکنیت کے خلاف نہیں ہے جب کہ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے 16 اور 17جون کو چین کی تائید حاصل کرنے کیلئے بیجنگ کے دورہ کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نہ صرف اپنی ساکھ اور اس طریقہ کار کی بات کررہا ہے جو 48رکنی باوقار ادارہ کے رکن بننے کیلئے اختیار کیا جارہا ہے ۔ این ایس جی اتفاق رائے کے حصول پر عمل کرتا ہے اور اگر ایک بھی رکن ملک ہندوستان کے خلاف ووٹ دیں تو اس کی کوشش ناکام ہوسکتی ہے ۔ سشما سوراج نے کہا کہ ان کے خیال میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں امید ہے کہ ہندوستان جاریہ سال ہی این ایس جی کا رکن بن جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جون 2014 ء میں آئی ایس نے عراق میں جن 39 ہندوستانی شہریوں کا اغواء کیا تھا وہ بقید حیات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کابل میں /9 جون کو اغواء کئے گئے ہندوستانی ورکر کی رہائی کیلئے بھی ممکنہ کوشش کررہی ہے ۔ سشما سواراج نے بتایا کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ مقدمہ کی تحقیقات کے سلسلے میں این آئی ٹیم کو وہاں کے دورہ کی اجازت سے انکار نہیں کیا ہے ۔ اس نے مزید وقت طلب کیا ہے اور یہ بھی واضح کیا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ جاری نہیں رہ سکتے ۔

مالیا ، للت کی حوالگی کیلئے درخواست نہیں کی گئی
سشما سواراج نے کہا کہ ہندوستان نے وجئے مالیا اور سابق آئی پی ایل سربراہ للت مودی کی حوالگی کیلئے حکومت برطانیہ سے درخواست نہیں کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے وجئے مالیا کی حوالگی کیلئے نوٹ وزارت خارجہ کو روانہ کیا تاہم اس میں تبدیلیوں کے بارے میں تحقیقاتی ایجنسی نے ہنوز جواب نہیں دیا ۔

TOPPOPULARRECENT