Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / ہندوستان کی بلٹ پروف کار نواز شریف نے مسترد کردی

ہندوستان کی بلٹ پروف کار نواز شریف نے مسترد کردی

کھٹمنڈو ۔ 17 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آئندہ ہفتے کھٹمنڈو میں منعقد شدنی سارک چوٹی اجلاس میں ہندوستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی بلٹ پروف کار مسترد کردی اور کہاکہ وہ خود اپنی گاڑی ساتھ لائیں گے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کھگناتھ ادھیکاری نے بتایا کہ ہمیں یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف اس چوٹی اجلاس میں خود اپنی بلٹ پروف کار اپنے ساتھ لائیں گے ۔ انھوں نے کہاکہ بحیثیت میزبان ملک گاڑیوں ، لاجنگ اور غذا کا تمام وفود بشمول سربراہان مملکت کیلئے انتظام کیا گیا ہے ۔ اگر کوئی خود اپنی گاڑی لانے کو ترجیح دیتا ہے تو ہم اس معاملے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور نواز شریف 26 اور 27 نومبر کو منعقد شدنی اس چوٹی اجلاس میں اپنی گاڑیاں ساتھ لائیں گے ۔ انھوں نے بتایا کہ دیگر وفود نے اپنی گاڑیاں ساتھ لانے کے بارے میں مطلع نہیں کیا ہے ۔ ہندوستان نے چوٹی اجلاس میں سارک قائدین کو لے جانے کیلئے خصوصی بلٹ پروف گاڑیاں بغیر کسی ٹیکس کے فراہم کی ہیں۔ 6 عصری بلٹ پروف کاریں کل ہی کھٹمنڈو پہونچیں۔ سارک چوٹی اجلاس میں افغانستان ، بنگلہ دیش ، بھوٹان ، مالدیپ ، سری لنکا ، نیپال ، ہندوستان اور پاکستان کے قائدین شرکت کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT