Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان کی ترقی کیلئے لازمی اور مفت تعلیم عام کرنا اشد ضروری

ہندوستان کی ترقی کیلئے لازمی اور مفت تعلیم عام کرنا اشد ضروری

مخدوم بھون میں قومی صدر اے آئی ایس ایف سید ولی اللہ قادری کی پریس کانفرنس

مخدوم بھون میں قومی صدر اے آئی ایس ایف سید ولی اللہ قادری کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔13ڈسمبر(سیاست نیوز) چین کو اشیاء کے سبب سے ترقی یافتہ ملک قراردیتے ہوئے اے آئی ایس ایف کے قومی صدر سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ ہندوستان کے مقابلے چین کی آبادی زیادہ ہونے کے باوجود چین میں پہلی تا نویں جماعت مادری زبان میں مفت اور لازمی تعلیم کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین کی ترقی میں وہاں کی حکومت اور عوام کے درمیان میں بہتر تعلقات اور چینی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کارفرما ہیں۔سید ولی اللہ قادری نے سی پی آئی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میںمنعقد ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے اسٹڈی ٹور کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہاکہ چین اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں مزیدبہتری لانے کی غرض سے کئے گئے دورہ سے ہمیں چین کی ترقی کاحقیقی جائزہ لینے کا موقع ملا ہے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ چینی حکومت کی جانب سے ملک کے معاشی شعبہ جات میں لائے گئے اصلاحات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے چین کی اقتصادی ترقی میں گھریلو صنعت کو معاون قراردیتے ہوئے کہاکہ چینی حکومت نے سرمایہ کارانہ نظام کی ترقی کے بجائے گھریلو صنعت کے فروغ پر توجہہ دی ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں بھی اقتصادی ترقی کے لئے سوشلسٹ نظریات کے فروغ کو ناگزیر قراردیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ سوپر پاور امریکہ کی کوششوں کے باوجودچین اپنی صلاحیتوں کو منوانے میںکامیاب رہا۔انہوں نے مزیدکہاکہ چین کے تاریخی مقامات بشمول دیوار چین کا مشاہدہ کرنے کا بھی انہیں اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ چین کے طرز پر ہندوستان کو ترقی کرنے کے لئے لازمی اور مفت تعلیم کی سہولتوں کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT