Monday , July 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان کی جاپان کے خلاف 6-0سے کامیابی

ہندوستان کی جاپان کے خلاف 6-0سے کامیابی

نئی دہلی۔17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے چار ممالک کے انویٹیشن ہاکی ٹورنمنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے جاپان کو 6۔0 سے شکست دی۔روپیندر پال سنگھ اورنوجوان کھلاڑی وویک ساگر پرساد نے ابتدائی دو دو گول کئے اور ہندوستان کی برتری قائم رکھی۔ دل پریت سنگھ اور ہرمن پریت سنگھ نے بعد میں دو گول کئے ۔ہندوستانی کھلاڑیوں نے میچ کے شروع سے ہی جاپان کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے اور اسے برتری کا ایک بھی موقع حاصل کرنے نہیں دیا۔ فیلڈر روپیندر نے پنالٹی اسٹروک کو کامیابی سے گول میں بدلتے ہوئے ساتویں منٹ میں ہی جہاں پہلا گول بنادیا وہیں قومی ٹیم کی طرف سے پہلا میچ کھیل رہے پرساد نے پانچ منٹ بعد گول کرکے اسکور 2-0 اور 15 منٹ بعد ایک اور گول کرکے ہندوستان کا اسکور 3-0 تک پہنچا دیا۔میچ شروع ہونے کے بعد ایک دیگر نئے کھلاڑی دل پریت نے بھی ٹیم کے لئے گول بنایا اور اس طرح میچ میں ہندوستان کے نئے کھلاڑیوں نے تین گول بناکر دن کو یادگار بنایا۔ جس وقت جاپان، ہندوستان کے خلاف جوابی حملے کرنے کی تیاری میں تھا ، اسی وقت ہندوستان کو پنالٹی کارنر حاصل ہوگیا اورا س مرتبہ ہرمن پریت نے اس پر گول کرکے اسکور 4۔0 تک پہنچادیا۔جاپان کو اس کے دو منٹ بعد ہی گول کرنے کا موقع ملا لیکن ایک دیگر نئے کھلاڑی کرشن بی پاٹھک نے اس کا بہترانداز سے دفاع کیا۔ میچ کا تیسرا کوارٹر جاپان کے لئے اور بھی مایوس کن رہا اور آخری 15 منٹ میں بھی ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے حملے جاری رکھے ۔ میچ بارش سے بھی متاثر ہوا لیکن41 ویں منٹ میں ہرمن پریت اور45 ویں منٹ میں دل پریت کے گولس کی بدولت ہندوستان کا اسکور6-0 تک پہنچ گیا اور اس طرح ہندوستان نے یکطرفہ طور پر جیت حاصل کرلی۔

TOPPOPULARRECENT