Monday , October 22 2018
Home / عرب دنیا / ’’ہندوستان کی داخلی سیاست میں پاکستان کو نہ گھسیٹا جائے ‘‘

’’ہندوستان کی داخلی سیاست میں پاکستان کو نہ گھسیٹا جائے ‘‘

دخل اندازی کے الزامات بے بنیاد ، پاکستانی دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔11 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان پر گجرات اسمبلی انتخابات میں دخل اندازی کرنے کا الزام عائد کئے جانے کے ایک دن بعد اس ملک ( پاکستان ) نے ہندوستان کی داخلی سیاست میں اس کا نام گھسیٹنے بعض ہندوستانی سیاستدانوں کی کوششوں کو بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ قرار دیا ۔ مودی نے گزشتہ روز ایک انتخابی ریلی میں دعویٰ کیا تھا کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں دخل اندازی کیلئے پاکستان کی جانب سے کوششیں کی جاری ہیں۔ اس ریاست میں دوسرے مرحلہ کی رائے دہی 14 ڈسمبر کو ہوگی ۔ مودی کے تبصروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’ہندوستان کو چاہئے کہ وہ اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کو گھسیٹنا بند کردیں نیز بالکلیہ طورپر بے بنیاد و غیرذمہ دارانہ سازشیں گھڑنے کے بجائے اپنی طاقت اور بل بوتے پر کامیابی حاصل کریں ۔ وزیراعظم مودی نے کاگنریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کو چیف منسٹر بنانے پاکستانی فوج کے سابق ڈائرکٹر جنرل سردار ارشد رفیق کی مبینہ اپیل کا دعویٰ بھی کیا تھا ۔ مودی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس کے لیڈر منی شنکر ایئر نے اپنے گھر پر ایک اجلاس منعقد کیا تھا جس میں پاکستان کے ہائی کمشنر ، پاکستان کے ایک سابق وزیر خارجہ ، ہندوستان کے ایک سابق نائب صدر اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی شرکت کی تھی ۔ مودی نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’ایک طرف پاکستانی فوج کے سابق ڈائرکٹرجنرل گجرات کے انتخابات میں دخل اندازی کررہے ہیں ۔ دوسری طرف پاکستانی افراد منی شنکر ایئر کے گھر پر میٹنگ منعقد کررہے ہیں۔ اس میٹنگ کے بعد گجرات کے عوام ، پسماندہ طبقات اور غریب عوام اور مودی کی توہین کی گئی ۔ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ اس قسم کے واقعات سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT