Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان کی روہنگیا پالیسی افسوسناک:میرواعظ

ہندوستان کی روہنگیا پالیسی افسوسناک:میرواعظ

سرینگر22ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو پوری ملت اور انسانی قدروں پر یقین رکھنے والے لوگوں کیلئے سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو زبردستی اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور اگرچہ عالمی سطح پر اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہو رہے مظالم پر شدید احتجاج کیا مگر اس مسئلہ کے حوالے سے حکومت ہندوستان کا رویہ دہرے معیار کا عکاس ہے ۔ میرواعظ جنہیں ریاستی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل تین جمعہ تک نظر بند رکھنے کے بعد آج سرینگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی، نے نمازیوں سے اپنے معمول کے خطاب کے دوران روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے حکومت ہندوستان کی پالیسی کو افسوسناک قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT