Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / ہندوستان کی رکنیت کو پرتگال کی تائید

ہندوستان کی رکنیت کو پرتگال کی تائید

اقوام متحدہ 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) پرتگال کے وزیر اعظم انٹونیو لوئی ڈا کوسٹا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنے کیلئے ہندوستان کے ادعا کی تائید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مزید نمائندہ بنانے کیلئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ ڈا کوسٹا نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیرپا امن کو یقینی بنانے کیلئے اقوام متحدہ کو زیادہ موثر اور زیادہ نمائندہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کا عالمی سطح پر زیادہ اثر ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ افریقی بر اعظم کو مستقبل موجودگی سے محروم نہیں کیا جاسکتا ۔ برازیل اور ہندوستان بھی دو ایسی مثالیں ہیں جن سے بچا نہیں جاسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT